Saturday, 7 November 2026

بے مثل ہے کونین میں سرکار کا چہرہ

یہ نعت پیر سید نصیر الدین نصیر رحمۃ اللہ علیہ کی لکھی ہوئی ہے اور ان کے کلام کلام نصیر میں شامل ہے۔ یہ نعت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں لکھی گئی ہے اور اسے لوگ بہت محبت سے پڑھتے ہیں۔ اس پوسٹ میں نعت کا مکمل متن دیا گیا ہے تاکہ پڑھنے والے اسے آسانی سے پڑھ سکیں۔

 دیکھیںِ تو دعا مانگیں یہی یوسفؑ ِ کنعاں 
تکتا رہُوں خالق! ترے شہکار کا چہرا

اے مُطّلِبی پُھول!بہادروں کے پیمبر
کھلتا ہے ترے نام سے گلزار کا چہرا

خورشیدِ حلیمہ!تری مشتاق ہیں آنکھیں 
بھاتا نہیں اب ماہ ضیا بار کا چہرا 

اے خّلد! کروں گا ترا دیدار بھی ، لیکن 
اِس دم ہے نظر میں ، تِرے مختار کا چہرا

والشمّس کی یہ واوِ قَسَم کہتی ہے مُڑ کر
بے داغ رہا شاہ کے کردار کا چہرا 

جلووں سے ہو معمور نہ کیوں دل کا مدینہ 
آنکھوں میں ہے اُس مطلعِ انوار کا چہرا

دورانِ شفاعت وہ سُکوں بخش دِلاسے 
بے فکرِ ندامت ہے گہنگار کا چہرا

کھلتا ہی گیا پھول کی صورت دم آخر
اترا نہیں دیکھا ترے بیمار کا چہرا

پُو چھا جو یہ سائل نے کہ کیا چیز ہے اَحسَن
صدّیق نے بر جستہ کہا ، یار کا چہرا

اُترے پس مرگ اُس کی زیارت کو فرشتے
نکھرا وہ ترے طالبِ دیدار کا چہرا

جھپکے جو نصیرؔ آنکھ دمِ نزع تو یارب!
پُتلی میں پھرے احمدِﷺ مختار کا چہرا

No comments:

Post a Comment